نااہلی ریفرنسزپرقومی اسمبلی کے اجلاس میں عارف علوی کی اسپیکرسے نوک جھونک

آپ نےریفرنس بھجوانے کا جو فیصلہ کیا وہ بھی جانب دارتھا، عارف علوی کی اسپیکر پر تنقید


ویب ڈیسک September 27, 2016
اسپیکرنے عارف علوی کا مائیک بند کرادیا، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نااہلی رینفرنسزپرتحریک انصاف کے عارف علوی سے نوک جھونک کے بعد اسپیکر نے ان کا مائیک بند کرادیا۔

اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے عارف علوی نے نا اہلی ریفرنسزپراسپیکرکے فیصلے کوزیربحث لانے کی کوشش کی، جس پراسپیکرنے کہا کہ وہ قانون کے مطابق اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کرسکتے، اگر آپ نے کچھ کہا تووہ مائیک بند کرادیں گے۔

عارف علوی نے کہا کہ اسپیکرصاحب آپ ریفرنس کےمعاملے پرجانب دارنظر آتے ہیں، جس پراسپیکرایازصادق نے کہا کہ انہوں نے وہ کیا جو ٹھیک لگا، الیکشن کمیشن جائیں یا عدالت، یہاں بات نہیں ہوسکتی، جس کے ساتھ انہوں نے عارف علوی کا مائیک بند کرادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔