رائیونڈ مارچ کے دن احتجاجی تحریک کا اعلان کرسکتے ہیں عمران خان
طاہرالقادری سمیت تمام جماعتوں کومارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ کے دن احتجاجی تحریک کا اعلان کرسکتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں ادارے آزاد نہیں، پاناما لیکس کے معاملے پر الزامات نہیں ثبوت ہیں ، پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں، ملک میں تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس اصل اسٹریٹ پاور ہے۔ ہم نے اپوزیشن کی خاطر رائیونڈ مارچ کی تاریخ تبدیل کی، سیاسی جماعتوں کاسڑکوں پرتحریک میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ ان کاحق ہے۔ ابھی تک ہمارا احتجاج پرامن ہے لیکن رائیونڈ کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے اور رائیونڈ مارچ کے دن احتجاجی تحریک کا اعلان کرسکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، آئین انہیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، لاہور شہر بند کرنے کا کوئی پلان نہیں، مارچ کو پرامن رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت نے ہمیں پرامن رہنے دیا تو ہم سے زیادہ پرامن کوئی نہیں ہو گا، پنجاب حکومت نے پولیس کا غلط استعمال کیا تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک سے کوئی دوری نہیں، طاہرالقادری سمیت تمام جماعتوں کومارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے بعد بھارت میں تکبر آگیا ہے، کشمیریوں پر جتنا تشدد کیا گیا وہاں اتنی ہی بھارت کےخلاف نفرت بڑھی ہے،جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے لیکن اگر جنگ ہوئی تو بھارت کا زیادہ نقصان ہوگا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عمران اسماعیل سے فون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے سندھ کے تمام قافلوں کی بحفاظت روانگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں شریک ہر کارکن کو رائیونڈ پہنچانے کا انتظام کیاجائے، کارکنوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے، ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر انہیں دی جائے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہناتھا کہ کنٹرول لائن اور پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے لیکن وزیراعظم نواز شریف ان دنوں چھٹیاں منارہے ہیں اور لندن میں شاپنگ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد اس وقت نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں.