پروپگینڈے سے پیپلزپارٹی کا راستہ روکا نہیں جاسکتاقمرزمان کائرہ

انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا حساب قوم کے سامنے رکھیں گے، کائرہ

انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا حساب قوم کے سامنے رکھیں گے، کائرہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پروپگینڈے سے پیپلزپارٹی کا راستہ روکا نہیں جاسکتا۔

جوہرآباد میں پارٹی کنونش سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جھوٹے الزامات سرکاری جلسوں سے پیپلزپارٹی کا راستہ روکا نہیں جاسکتا،پیپلزپارٹی نے 2008میں جب حکومت سنبھالی تو اس وقت ملک افراتفری کا شکار تھا سوات اورخیبرپختونخوا میں دہشت گرد انتہائی مضبوط ہوچکے تھے اور سوات میں دہشت گردوں نے پاکستان کا پرچم اتاردیا تھا۔


قمرزمان کائرہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹو نے کہا تھا کہ چاہے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا پڑے سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا حساب قوم کے سامنے رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پروپگینڈے سے پیپلزپارٹی کا راستہ روکا نہیں جاسکتا۔

Recommended Stories

Load Next Story