عمران خان سے عوامی تحریک کی ناراضگی مارچ میں رسمی شرکت بھی نہ کرنے کا اعلان

عمران خان نے گزشترہ روز کہا تھا کہ پتہ نہیں طاہر القادری کیوں ناراض ہیں وہ رشتہ لینے رائیونڈ تھوڑا ہی جارہے ہیں


ویب ڈیسک September 27, 2016
عوامی تحریک نے مارچ میں شرکت کا کوئی وعدہ ہی نہیں کیا تھا، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا: فوٹو: فائل

عوامی تحریک اور تحریک انصا ف کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئیں جس کے بعد عوامی تحریک نے رائے ونڈ مارچ میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عوامی تحریک نے رائے ونڈ مارچ میں شمولیت نہ کرنے کے اعلان کے بعد دونوں جماعتوں میں دوریاں بڑھنے لگی ہیں جبکہ عمران خان اور طاہرالقادری کو قریب لانے والے رابطہ کاروں کا مشن بھی ناکام ہوتا نظرآرہا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان دوریاں ختم کرنے کےلیے سیاسی رابطہ کارنے کافی کوششیں کیں مگرنتیجہ تحریک انصاف کے حق میں نہ رہا۔

اس حوالے سے عوامی تحریک کےسیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورکا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ میں علامتی شرکت بھی نہیں ہوگی، عمران خان کے "رشتے والے" بیان سے ان کی غیرسنجیدگی ظاہرہوتی ہے جب کہ عوامی تحریک نے مارچ میں شرکت کا کوئی وعدہ ہی نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نےکہا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ پتا نہیں کیوں ناراض ہیں اوروہ رائیونڈ رشتہ مانگنے تو نہیں جا رہے جس کے بعد رابطہ کاربھی اس بیان سے پریشان ہیں اورعوامی تحریک کے کارکنوں میں عمران خان کے بیان پر شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔