افغانستان میں 2 فوجیوں کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 12 اہلکار ہلاک

دونوں فوجیوں نے اپنے سوتے ہوئے ساتھیوں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، افغان حکام


ویب ڈیسک September 27, 2016
دونوں فوجیوں نے اپنے سوتے ہوئے ساتھیوں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، افغان حکام۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں 2 افغان فوجیوں نے اپنے سوتے ہوئے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے قندوز میں 2 افغان فوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افغان فوجی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دونوں حملہ آور فوجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فوجیوں نے اس وقت اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی جب وہ سورہے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، دونوں فوجیوں کے مبینہ طور پر طالبان سے تعلقات ہیں تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔