بنگلورپاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیپال کوبھی شکست دیدی

بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک December 10, 2012
بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،فوٹو: فائل

پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیپال کوہرا کرساتویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلور میں جاری بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ایونٹ میں پاکستان نے نیپال کو 79 رنز پر آل آوٹ کر دیا۔ جواب میں قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف 4.1اوورز میں ہدف حاصل کر لیا، مسعود جان نے 53 اور گلاب خان نے 28 رنز بنائے۔ مسعود جان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا سیمی فائنل میزبان بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کونسل اور ورلڈ بلائنڈ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ کپتان ذیشان عباسی کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو ہوٹل میں ناشتے کے دوران دھوکے سے صابن ملا پانی پلا دیا گیا تھا جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |