بھارتی ریاست یوپی میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

پولیس نے کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر سمیت دیگر کارکنان کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔


ویب ڈیسک September 27, 2016
پولیس نے کانگریس پارٹی کے ضلعی در سمیت دیگر کارکنان کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی حکومت کے ظلم اور بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے بعد ان کے اپنے گھر سے بھی پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہونے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں کانگریس پارٹی نے اڑی حملے کے خلاف ریلی نکالی جس میں مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے لگاتے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنا شروع کردیئے، ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے جنہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

دوسری جانب ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگنے کے بعد پولیس نے کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر سمیت دیگر ورکرز کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ریلی کی ویڈیو فوٹیج دیکھنے کے بعد درج کیا گیا جس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

ادھر کانگریس کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ ریلی میں 2 ہزار سے زائد لوگ تھے لیکن کسی نے بھی پاکستان کے حق میں نعرے نہیں لگائے جب کہ ویڈیو میں جو نعرے دکھائے جارہے ہیں وہ ایڈیٹ کیے گئے ہیں۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان کے حق میں جھوٹی اور غلط خبر چلانے والوں کو لیگل نوٹس بھیجیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔