ٹائنو سیرپ میں زہریلی چیز کی موجودگی کے آثار نہیں ملےپوسٹمارٹم رپورٹ
نشہ کرنے والے افراد اپنے طور پر ٹائنو سیرپ کے ساتھ دوسری ممنوعہ چیزیں استعمال کرتے رہے جس سے ہلاکتیں ہوئیں،رپورٹ
ٹائنوسیرپ پینے سے ہلاک افراد کی پوسٹ مارٹم میں کہا گیا ہے کہ سیرپ میں کسی بھی قسم کی زہریلی چیز کی موجودگی کے آثار نہیں ملے۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد نے ٹائنو سیرپ کے ساتھ ایفانول ، الکوحل کے علاوہ نیند کی گولیاں "ٹرائیزولین " استعمال کیں جبکہ ٹائنو سیرپ میں کوئی زہریلی چیز کی موجودگی کے آثار نہیں ملے تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق افراد نشے کے عادی تھے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹائنو سیرپ کیس کی مزید تحقیقات محکمہ نارکوٹکس سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دو ہفتوں کی تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ ٹائنوسیرپ میں کوئی ملاوٹ ثابت نہیں ہوئی نشہ کرنے والے افراد اپنے طور پر اس کے ساتھ دوسری ممنوعہ چیزیں استعمال کرتے رہے جس سے ہلاکتیں ہوئیں ۔