سیف اور کرینہ نے اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کا نام بھی رکھ لیا

گلیمر جوڑے کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اوردونوں نے اپنے ناموں کو ملا کر بچے کا نام "سیفینا" رکھا ہے


ویب ڈیسک September 27, 2016
گلیمر جوڑے کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اوردونوں نے اپنے ناموں کو ملا کر بچے کا نام "سیفینا" رکھا ہے فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی گلیمر جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان ننھے مہمان کی آمد پر انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ابھی ان کے ہاں بچے کی ولادت نہیں ہوئی لیکن انہوں نے اس کا نام بھی رکھ لیا ہے۔

کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اس سے قبل میڈیا پر ایک نئی بحث چڑھ گئی ہے کہ سیف علی خان کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوگی یا لڑکی کی تاہم پیدائش سے قبل گلیمر جوڑے نے اس بحث کو ختم کرنے کے لئے بچے کا نام بھی رکھ دیا ہے۔

بالی ووڈ فنکاروں کے ہاں بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے ایک نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے اور سیف اور کرینہ نے بھی اسی ٹرینڈ پر چلتے ہوئے پیدا ہونے والے بچے کا نام سیف اور کرینہ کو ملا کر "سیفینا" رکھا ہے۔ اس سے قبل اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا نے اپنے بچے کا نام دونوں ناموں کو ملا کر "میشا" رکھا تھا جب کہ اداکار ادیتیا جوپڑا اور رانی نے اپنے بچے کا نام "ادیرا" رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔