حمیرا ارشد کا اپنے سابق شوہر احمد بٹ پر چوری کا الزام

حمیرا ارشد نے سی سی پی او کو احمد بٹ کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست دے دی۔


ویب ڈیسک September 27, 2016
حمیرا ارشد نے سی سی پی او کو احمد بٹ کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست دے دی۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: گلوكارہ حمیرا ارشد نے اپنے سابق شوہر احمد بٹ كے خلاف چوری كا مقدمہ درج كروانے كے لیے سی سی پی او لاہور کو درخواست دے دی۔

گلوكارہ حمیرا ارشد نے سی سی پی او لاہور كیپٹن (ر) امین وینس سے ان كے دفتر میں ملاقات كی جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر احمد بٹ كے خلاف چوری كے مقدمہ كی درخواست دی جس میں مؤقف اختیار كیا گیا كہ احمد بٹ نے ان كے 15 لاكھ روپے مالیت كی نقدی اور دیگر سامان چوری كیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمیرا ارشد منشیات استعمال کرتی ہیں، سابق شوہر احمد بٹ

دوسری جانب احمد بٹ اپنی سابق اہلیہ کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد سی سی پی او لاہور کے سامنے پیش ہوئے جس کےبعد ایس ایس پی نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔