شاہدرہ میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


ویب ڈیسک September 27, 2016
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوٹو؛ فائل

شاہدرہ كے علاقے میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق شاہدرہ كے علاقے یوسف پارك میں واقع گھر میں سلنڈر دھماكے سے پھٹ گیا جس سے گھر میں آگ لگ گئی اور واقعہ کے نتیجے میں گھر میں موجود 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ كی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسكیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں كو اسپتال منتقل كردیا جہاں ایك بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔