امریکا اور یورپ میں شدید برفباریمختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک

امریکا اور وسطی یورپ میں ہر چیز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔


ویب ڈیسک December 10, 2012
کروشیا میں برفباری کا 57 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: امریکااوریورپ کے کئی ممالک شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں 10 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

امریکا میں جہاں گزشتہ ماہ شمالی مشرقی ریاستیں تاریخ کے بدترین سمندری طوفان کی لپیٹ میں تھیں اب مغربی ریاستوں مینی سوٹا، وسکونسن اور ڈکوٹا کے کئی علاقوں میں ہر طرف برف ہی برف دکھائی دے رہی ہے۔ جس نے نظام زندگی بری طرح مفلوج کردیا ہے۔

یورپ کے کئی ملکون میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمنی کے کئی صوبوں میں برفباری کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اس کے علاوہ بوسنیا، کروشیا، سربیا اور رومانیہ سمیت وسطی یورپ کے کئی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کروشیا میں برفباری کا 57 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ ائرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے باعث 4 افراد اپنی زندگی کی ہاری گئے ہیں۔ بوسنیا میں بھی ہر چیز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ سربیا میں برفباری کی وجہ سے 6 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد كو مختلف اسپتالوں ميں منتقل كیا گیا ہے۔ ملک میں ہر قسم کی آمدو رفت کے ذرائع بند ہیں۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے فوج کو طلب کر لیا گیا جبکہ شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

برفباری نے جہاں ایک جانب لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے وہیں من چلے افراد اس شدید موسم میں سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ کئی مقامات پر لوگ موسم کی پرواہ کئے بغیر گھروں سے نکل کر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں