ماہرہ خان کا فیس بک پر بدتمیزی کرنے والے بھارتی کو کرارا جواب

ماہرہ خان کے جواب پر ان کےبھارتی مداح خوش ہوئے اور انہیں خوب سراہا۔


ویب ڈیسک September 27, 2016
ماہرہ خان کے جواب پر ان کےبھارتی مداح خوش ہوئے اور انہیں خوب سراہا۔ فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: جیسے جیسے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی کیفیت بڑھ رہی ہے ویسے ہی بھارت میں مقیم پاکستانی فنکاروں کو بھی بھارتی عوام کی جانب سے نفرت انگیز جملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسا ہی ایک لفظی حملہ بھارت میں مقیم مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر کیا گیا تو انہوں نے ترکی بہ ترکی اس کا بھرپور جواب دیا جسے خود ماہرہ کے بھارتی مداحوں نے بہت سراہا ہے۔



مقبوضہ کشمیر میں اُڑی حملے کے بعد پاکستانی فنکار بھی بھارتی دوغلے پن اور زبانی حملوں کی زد میں ہیں اور بعض اطلاعات کےمطابق معروف پاکستانی فنکار فواد خان بھارت چھوڑ کر پاکستان آچکے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں ایک قوم پرست جماعت ایم این ایس نے بھی پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں بھارت چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان پر جب ایک بھارتی نے نفرت انگیز جملہ لکھا تو ماہرہ نے بھی اس کا زبردست جواب دیا۔ ایک یوزرنیم Saamiii786 نے ماہرہ خان کو لکھا:

'' آپ کو ابھی انڈیا سے ڈنڈے نہیں پڑے''۔

اس کے جواب میں ماہرہ خان نے لکھا:

'' آپ کو اپنی امی سے (ڈنڈے) پڑے ہوتے تو اس طرح کی بکواس نہیں کہتے،'' اس جملے کے بعد بھارت میں موجود ماہرہ کے مداحوں نے اسے بہت سراہا اور اسے نفرت انگیز جملے کا بہترین جواب قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔