وزیرداخلہ رحمان ملک کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات

الطاف حسین نے دہشت گردی کے خلاف وزیرداخلہ رحمان ملک کی کوششوں کوسراہا۔


ویب ڈیسک December 10, 2012
لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی۔

لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا، اس موقع پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ملک میں امن وامان کی صورتحال اور فلاح وبہبود کے حکومتی اقدامات کو موثربنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

الطاف حسین نے محرم الحرام میں دہشت گردی کے خلاف وزیرداخلہ رحمان ملک کی کوششوں کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں