کوئٹہ سریاب روڈ پردھماکاایک شخص جاں بحقمتعدد زخمی

دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ جس میں تین سے چار کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا


ویب ڈیسک December 10, 2012
ریموٹ کنٹرول بم کیچی بیگ میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ فوٹو فائل

سریاب میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے ایک شخص امداد اللہ جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ جس میں تین سے چار کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اور ایف سی کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں