لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے فائر کئے گئے گولے بٹل گاؤں میں واقع ایک گھر میں گرے جس سے گھر میں آگ لگ گئی۔


AFP December 10, 2012
بھارتی فوج کی جانب سے فائر کئے گئے گولے بٹل گاؤں میں واقع ایک گھر میں گرے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

آزادکشمیر حکومت کے ایک سینئرافسر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے اتواراورپیر کی درمیانی شب گاؤں مدارپورمیں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔

افسر نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائر کئے گئے گولے بٹل گاؤں میں واقع ایک گھر میں بھی گرے جس سے گھر میں آگ لگ گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |