پاکستان او ای سی ڈی کا ممبر بن گیا اسحق ڈار

اگلے سال تک ہمیں ٹیکس چھپانے والوں کی معلومات مل سکیں گی، اسحاق ڈار


Numainda Express September 28, 2016
سرکاری ملازمین کے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس پر سود ختم کرنے کی قرارداد منظور۔ فوٹو: فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی Organization for Economic Cooperation and Development (OECD کا ممبر بن گیا ہے۔

آئندہ سال کے آخر تک ہمیں ٹیکس چھپانے کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔ منگل کو اجلاس کے دوران اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں آکر سوئٹزرلینڈ سے ٹیکس کے حوالے سے معلومات کیلیے معاہدے پر کام شروع کیا، ان کی جانب سے ایم او ایف اور ٹیکس چھوٹ کی ڈیمانڈ تھی، اب اس میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

پاکستان نے ملٹی لیٹرل کنونشن کی ممبر شپ لی ہے، اس کے 103 ممبران ہیں، 14ستمبر کو ہم نے اس پر دستخط کر دیے ہیں، پاکستان اب او ای سی ڈی کا 104 واں ممبر ملک ہے، توقع ہے کہ آئندہ سال کے آخر تک جب یہ آپریشنل ہو جائے گی تو پھر ہمیں ٹیکس چھپانے کے بارے میں معلومات مل سکیں گی، یہ آفر 2011 سے تھی تاہم یہ کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے، ہم نے ان کی تمام ضروریات پوری کیں۔ ایوان نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس پر سود ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

ایک موقع پر پی ٹی آئی کے رکن عارف علوی نے وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کے اسپیکر کے فیصلے بات کرنا چاہی تاہم ایاز صادق نے ان کا مائیک بند کردیا۔ بعدازاں اجلاس آج بدھ کی صبح 10 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |