سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے

سرحد پار سے آنے والے فنکاروں کے لیے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ صرف بھارتی حکومت کو کرنا چاہیے، سیف علی خان


ویب ڈیسک September 28, 2016
ہم آرٹسٹ ہیں صرف محبت اورامن کی بات کریں گے، سیف علی خان: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پارٹیلنٹ کے لیے کھلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف سامنے آگئے ہیں۔ سیف کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پار ٹیلنٹ کے لیے بھی کھلی ہے جب کہ سرحد پارٹیلنٹ کےلیے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ صرف بھارتی حکومت کو کرنا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جوہی چاولہ بھی بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے خلاف میدان میں آگئیں

سیف علی خان نے کہا کہ ہم آرٹسٹ ہیں صرف محبت اورامن کی بات کریں گے، پاکستانی فنکار امن کا پیغام دے رہے ہیں جب کہ پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے جو ثقافت دکھتی ہے اسے پروان بھی چڑھنا چاہیئے جب کہ کام کرنے کی اجازت کس کو دینی ہے کس کو نہیں یہ فیصلہ حکومت کو قانون کے تحت کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں