نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائیں گے ترجمان تحریک انصاف
رائیونڈ مارچ ثابت کرے گا قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی، نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ ثابت کرے گا کہ قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی اور نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائیں گے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کی آئین کے حوالے سے بے ادبی انتہا کو پہنچ چکی ہے، پاناما پیپرز پر نواز شریف کو ڈیڑھ ماہ قبل پہلا نوٹس ملا لیکن انہوں نے جواب ہی جمع نہیں کرایا، نواز شریف کے وکلا نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اور وہ سر چھپا کر نکل گئے، وہ کسی فورم پر جواب دینا نہیں چاہتے۔ پاکستان کی سرحد کو خطرہ تھا تو وہ لندن میں شاپنگ کر رہے تھے۔ ایسے شخص کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق نہیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ وہ نواز شریف کو کہتے ہیں کہ سچ پر پردہ نہ ڈالیں، طاقت کے نشے سے باہر آئیں اور عوام کے غصے کا امتحان نہ لیں، یہ قانون کی جنگ نہیں عوام کی جنگ ہے، 30 ستمبر کو عوام کا سیلاب لاہور آرہا ہے اب مہلت ختم ہوگئی، رائیونڈ مارچ ثابت کرے گا قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائیں گے۔