میتھیوز اور پریرا کی شاندار بائولنگ سری لنکا 9 وکٹ سے فتحیاب
دنوں بائولرز نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سریلنکن اوپنرز کی...
سری لنکا نے میتھیوز اور پریرا کی خوبصورت بائولنگ کی بدولت بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہمبنٹوٹا میں کھلیے جانیوالے دوسرے میچ میں بھارتی قائد مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، ابتدا میں تو بظاہر یہ فیصلہ درست دکھائی دیا تاہم 31 کے مجموعے پر پہلی وکٹ گرنے بعد جیسے بھونچال آگیا اور ہندوستانی ٹیم نے محض 10 رنز کے اضافے سے 4 وکٹیں کھودیں، سہواگ آئوٹ ہونیوالے پہلے بیٹسمین تھے جنھوں نے 15 رنز بنائے، 33 کے کجموعی اسکور پر گذشتہ میچ کے سنچری میکر اور مین آف دی میچ ویرات کوہلی صرف ایک رن بناکر پویلین چلتے بنے، دونوں کھلاڑیوں کو پریرا نے آئوٹ کیا، اسکور ابھی 38 پر ہی پہنچا تھا کہ روہت شرما میتھیوز کو پہلا شکار بن گئے، وہ کوئی رن نہ بنا سکے، اسکور ابھی 41 پر ہی پہنچا تھا کہ پریرا نے بھارتی ٹیم کو ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے 1 رن بنانے والے سریش رائنا کو پویلین چلتا کیا، اس موقع پر کپتان دھونی میدان میں اترے تو وکٹیں گرنے کا سلسلہ کچھ لمحوں کیلیے رکا تاہم 60 کے مجموعی اسکور پر کپتان بھی 11 رن بناکر ائوٹ ہوگئے، انھیں میتھیوز نے آئوٹ کیا، 79 کے اسکور پر ملنگا نے عرفان پٹھان کو پویلین کی راہ دکھائی، اس موقع پر ڈتے ہوئے گوتم گمبھیر نے ایشون کے ساتھ 38 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی اور اپنے 50 رنز بھی مکمل کیے، ایشون 15 گیندوں پر برق رفتار 21 رنز بنانے کے بعد رن آئوٹ ہوئے، 113 کے مجموعی اسکور پر ظہیر خان وکٹوں کے سامنے پیر لانے کی پاداش میں ہیراتھ کی گیند پر آئوٹ قرار دیے گئے، 132 کے مجموعے پر پرگیان اوجھا بھی گمبھیر کو داغ مفارقت کے دے گئے، انھوں نے 5 رنز بنائے، 138 کے مجموعی اسکور پر کافی دیر سے ساتھی کھلاڑیوں کی واپسی کا نظارہ کرنے والے گمبھیر کی بھی ہمت جواب دے گئی اور وہ 65 کی خوبصورت اننگز کھیلنے کے بعد ملنگا کا شکار بن گئے، امیش یادو صفر پر ناقابل شکست رہے، پریرا اور میتھیوز نے خوبصورت بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 19 اور 14 رنز دیکر 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، دوسری جانب سری لنکن اننگ کا آغاز بہت تھا، تھارنگا اور دلشان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز کی شراکت قائم کرکے بھارت کی میچ جیتنے کی موہوم سی امید بھی ختم کردی، سری لنکا کی واحد گرنے والی دلشان کی تھی جو 50 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، انھوں نے 49 میں سے 5 گیندوں کو بائونڈری سیر کرائی، بعدازاں سری لنکا نے مزید کوئی نقصان اٹھائے بغیر 5.19 اوورز میں ہدف تک رسائی حاصل کرلی، تھارنگا 8 خوبصورت چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، چندیمل نے 6 رنز بنائے۔ انڈیا کی طرف سے واحد وکٹ ایشون نے حاصل کی، تھسارا پریرا کو انڈیا بیٹنگ کی کمر توڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا میچ ہفتے کو کولمبو میں ہوگا۔