فواد اورماہرہ کی فلمیں ریلیزسے نہ روکی جائیں سلمان خان کا راج ٹھاکرے کو فون

جب تک فلموں سے فواد خان اورماہرہ خان کے تمام مناظرکاٹ نہیں دیئے جائیں گے تب تک ریلیز نہیں ہوں گی، ہندو انتہاپسند جماعت


ویب ڈیسک September 28, 2016
سلمان خان بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں آگئے: فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے ہندو انتہاپسند رہنما راج ٹھاکرے کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ فواد خان اورماہرہ خان کی فلموں کو ریلیزسے نہ روکا جائے۔

اڑی حملے بعد بھارتی حکومت اوربھارت کی ہندو انتہا پسند جماعتیں آپے سے باہر ہوگئی ہیں اورانہوں نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی کے ساتھ ان کی فلمیں ریلیزنہ ہونے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جوہی چاولہ بھی بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے خلاف میدان میں آگئیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دھمکیوں کے بعد جہاں ہدایت کارکرن جوہرسمیت متعدد فنکاروں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بولا تھا وہیں اب بالی ووڈ کے دبنگ خان بھی میدان میں آگئے ہیں۔

سلمان خان نے مہاراشٹرا کی ہندو انتہاپسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ اور اپنے دوست راج ٹھاکرے کو فون کرکے درخواست کی کہ پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم "اے دل ہے مشکل" اور ماہرہ خان کی فلم "رئیس" کو ریلیزسے نہ روکا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیف علی خان نے بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں چپ توڑدی

مہاراشٹرا نونرمان سینا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ "اے دل ہے مشکل" اور"رئیس" کوتب تک ریلیزکرنے نہیں دیں گے جب تک ان فلموں سے پاکستانی فنکارفواد خان اورماہرہ خان کے تمام مناظر کاٹ نہیں دیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |