ن لیگی رہنماؤں میں اب تک ضیاء الحق کی روح گھسی ہوئی ہے خورشید شاہ
کسان زمین کا سینہ چیر کر اناج پیدا کرتا ہے تاہم موجودہ حکومت کو علم نہیں کسان کیا ہوتا ہے، رہنما پیپلز پارٹی
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے (ن) لیگی رہنماوٴں کے اندر ابھی تک ضیاء الحق کی روح گھسی ہوئی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پرامن احتجاج کو روکنا جمہوری حکمرانوں کا نہیں آمروں کا شیوہ رہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں میں اب تک ضیاء الحق کی روح گھسی ہوئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کسانوں کا پھر دھرنا، مال روڈ بند
خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں کنٹینرز لگا کر ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے، جس راستے سے انہیں ریلی میں شریک ہونا ہے وہ راستہ سیل کر دیا گیا ہے حالانکہ انہوں نے تحریری طور پر حکومت پنجاب کو اپنے شیڈول اور راستے سے آگاہ کردیا تھا، حکومت فوری طور پر کنٹینرز ہٹا کر راستے کھول دے ورنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری پنجاب حکومت اور مسلم لیگ (ن) پر ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر خورشد شاہ کا مال روڈ پر کسانوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کل بھی کسانوں کے ساتھ تھی آج بھی ساتھ ہے جب کہ کسان زمین کا سینہ چیر کر اناج پیدا کرتا ہے تاہم موجودہ حکومت کو علم نہیں کسان کیا ہوتا ہے،ملکی معیشت کو چلانے والا صرف کسان ہوتا ہے لہذا حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم کرے
واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر کسان اتحاد کی جانب سے اپنے مطالبات کے لیے دھرنا دیا گیا ہے جس پرپنجاب حکومت نے کینٹینرز لگا کر راستوں کو سیل کردیا ہے۔