قومی اسمبلی میں ملالہ کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کی قرارداد منظور
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے ملالہ کی بہادری، تعلیم حاصل کرنے کے لئے ان کی لگن اور جوش و جذبے کو سراہا۔
قومی اسمبلی میں ملالہ یوسف زئی کو "دختر پاکستان" کا خطاب دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ملالہ یوسف زئی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔اجلاس میں اراکین اسمبلی نے ملالہ یوسف زئی کی بہادری، تعلیم حاصل کرنے کے لئے ان کی لگن اور جوش و جذبے کو سراہا۔
اس سے قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کااعتراف کرتے ہوئے پاکستان اوریونیسکوکے تعاون سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملالہ کے نام سے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
کانفرنس سے صدرآصف زرداری اور اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے تعلیم گورڈن براؤن نے خطاب کرتے ہوئے ملالہ کی تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔