دورہ بھارت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان حفیظ اورمصباح کپتان مقرر

شاہد آفریدی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیاجبکہ عبدالرزاق،عمران نذیراورمحمد سمیع کو ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔


ویب ڈیسک December 10, 2012
بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں مصباح الحق جبکہ ٹی 20 میں محمد حفیظ قیادت کریں گے۔ فوٹو: فائل

دورہ بھارت کے لئے ٹی 20 کے کپتان محمد حفیظ جبکہ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔شاہدآفریدی ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ،عبدالرزاق،عمران نذیراورمحمد سمیع کوٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔

لاہور میں چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا ۔ بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، ناصر جمشید، سعید اجمل، محمد عرفان، کامران اکمل، عمر اکمل ، جنید خان، عمر گل، اسد علی، سہیل تنویر، ذوالفقار بابر، احمد شہزاد اور شعیب ملک شامل ہیں۔

روایتی حریف کے خلاف ون ڈے اسکواڈکی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ سابق کپتان شاہد آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ناصر جمشید، اظہر علی، یونس خان، عمران فرحت، محمد حفیظ، کامران اکمل، عمر اکمل، عمر امین، انور علی، عمر گل، سعید اجمل، حارث سہیل، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

اقبال قاسم نے کہا کہ شاہدآفریدی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا تاہم امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ پرفارمنس دینے پرانہیں ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا مقصدیہ نہیں کہ ان کا کرکٹ میں مستقبل ختم ہوگیا ہے۔ عبدالرزاق بہت اچھا کھلاڑی ہے،مستقبل پرنظررکھتے ہوئے ٹیم میں نئے خون اسد علی کوشامل کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں