ن لیگ نے پرامن احتجاج کو تشدد میں بدلا تو یہ اس کے آخری دن ہوں گے مولا بخش چانڈیو
(ن) لیگ والے ہر بات پر پیپلزپارٹی کا احتساب کرنے کو کہتے رہے لیکن ہرجگہ خود احتساب سے بھاگی ہے، مولا بخش چانڈیو
مشیراطلاعت سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اگر (ن) لیگ نے تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو تشدد میں بدلا تو پھر یہ اس کے آخری دن ہوں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والے ہر بات پر پیپلزپارٹی کا احتساب کرنے کو کہتے رہے لیکن خود (ن) لیگ ہرجگہ احتساب سے بھاگی ہے، پانامالیکس میں اگر وزیراعظم کا نام نہیں تو پھر یہ ڈرتے کیوں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر (ن) لیگ نے اس پرامن احتجاج کو تشدد میں بدل دے گی تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس کے آخری دن ہوں گے جب کہ حکومتیں احتجاجی تحریکیں نہیں چلاتیں۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے ساتھ نہیں ان کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اوراب بڑے بڑے نام الطاف حسین سے لاتعطقی کا اعلان کر رہے ہیں، تجاوزات اور ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کو توڑا گیا ہے، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا نہیں سوچ سکتے، خواجہ اظہار الحسن کے ساتھ جو کچھ ہوا وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیا۔