ایبٹ آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

مسافر وین کوحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس


ویب ڈیسک September 28, 2016
وین میں 10 افراد سوار تھے، پولیس فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نملی میرہ روڈ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایبٹ آباد میں نملی میرہ روڈ پروین تیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وین کوحادثہ بگنوترکے مقام پر پیش آیا، وین میں 10 افراد سوارتھے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں