انسانی حقوق سے متعلق ڈاکٹر عافیہ کا کیس نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئےچوہدری شجاعت

اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے، صدر مسلم لیگ (ق)


ویب ڈیسک December 10, 2012
اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے، چوہدری شجاعت فوٹو فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی اور مقامی تنظیمیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس کسی صورت نظراندازنہیں کیا جانا چاہئے۔

مسلم لیگ(ق)کے صدرنے کہا کہ اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے، ہم سب پر فرض ہے کہ حقوق انسانی کو ہر صورت ترجیح دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں