ملائیشین طیارے ایم ایچ 17 کو باغیوں نے روس کی مدد سے گرایا تفتیش کار

تخریب کاروں نے مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کے لئے بک میزائل سسٹم کا استعمال کیا۔


ویب ڈیسک September 28, 2016
تخریب کاروں نے مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کے لئے بک میزائل سسٹم کا استعمال کیا۔ فوٹو:فائل

ملائشین مسافر طیارے ایم ایچ 17 کی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ روسی نواز باغیوں نے ماسکو کی مدد سے مسافر طیارے کو نشانہ بنایا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی فضائی حدود میں گرائے گئے ملائشیا کے مسافر طیارے کی تحقیقات کرنے والی تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ روس نواز باغیوں نے ملائشین طیارے کو نشانہ بنایا جس میں انہیں روس کی حمایت حاصل تھی۔ ہالینڈ، آسٹریلیا ، بیلجئم ، ملائشیا اور یوکرین کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ تخریب کاروں نے مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کے لئے بک میزائل سسٹم کا استعمال کیا اور یوکرین کے گاؤں پروومیکس سے راکٹ فائر کیا گیا جس کے بعد تخریب کار روسی حدود میں داخل ہوگئے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح نہیں کہ تخریب کاروں کو کسی کی جانب سے ہدایات جاری ہوئیں یا انہوں نے خود جہاز کو نشانہ بنایا لیکن تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ انہیں ماسکو کی حمایت حاصل تھی۔

واضح رہے کہ 17 جولائی 2014 کو یوکرین کی فضائی حدود میں باغیوں نے ملائشین ایئرلائن ایم ایچ 17 کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 298 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |