سندھ اسمبلی میں سندھ آرمز ترمیمی بل 2016 اتفاق رائے سے منظور

بل کے تحت اسلحہ كی خریداری كے لیے بیلسٹك دستخطوں كو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بل کے تحت اسلحہ كی خریداری كے لیے بیلسٹك دستخطوں كو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سندھ اسمبلی نے سندھ آرمز ( ترمیمی ) بل 2016 كی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

صوبائی اسمبلی میں منظور کیے گئے سندھ آرمز ترمیمی بل کے تحت اسلحہ كی خریداری كے لیے بیلسٹك دستخطوں كو لازمی قرار دیا گیا ہے، اسلحہ ڈیلر ہتھیار فروخت كرنے سے پہلے نادرا سے تصدیق شدہ انگوٹھے كا نشان لے گا اور نادرا كے شناختی كارڈ كے بغیر اسلحہ فروخت نہیں ہو گا جب کہ اسلحہ كی فروخت كے فوری بعد ہتھیار سے 2 آزمائشی فائر كركے گولی كے خول جمع كیے جائیں گے جسے فرانزك لیب میں جمع كرانا ہوں گے۔


بل کے مطابق فرانزك لیب كے قیام كا مقصد ٹارگٹ كلنگ اور دہشت گردی كے مقدمات كی بہتر تفتیش میں مدد فراہم كرنا ہے۔ ہتھیاروں كے خریدار كو فروخت كنندہ كے پاس اپنی تمام ضروری دستاویزات جمع كرانا ہو گی جب کہ ہتھیار كی رجسٹریشن كرانا بھی لازمی ہو گی

Load Next Story