تحریک انصاف کا رائیونڈ مارچ روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

لاہورہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔


ویب ڈیسک September 28, 2016
لاہورہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: ہائیكورٹ كے فل بینچ نے پاكستان تحریك انصاف كے رائیونڈ مارچ كو روكنے اورتحریك انصاف كے كاركنوں كو ممكنہ طور پر گرفتار كئے جانے كے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ كر لیا جو کل سنایا جائے گا۔

قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیكورٹ مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار كی سربراہی میں قائم 3 ركنی بینچ نے كیس كی سماعت كی۔ جس میں وكیل احمد اویس نے موقف اختیار كیا كہ تحریك انصاف آئینی حدود كے اندر رہ كر احتجاج كرنا چاہتی ہے، پاناما لیكس كے معاملے پر حكومت پر الزامات ہیں، ہم نے ہر فورم سے رجوع كیا مگر شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے كہا كہ مارچ كو پرامن ركھنے كی ضمانت دیتے ہیں، وكلاءتحریك كی طرح رائیونڈ مارچ میں ایك گملا بھی نہیں ٹوٹے گا، اگر كنٹینرز اورركاوٹیں كھڑی نہ كی جائیں تو عام شہریوں كو بھی مشكلات كا سامنا نہیں كرنا پڑے گا اوراحتجاج بھی پرامن ہو گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ نے كہا كہ گذشتہ دھرنے كے وقت پاكستان تحریك انصاف كے كاركن اسلام آباد میں ریڈ زون میں گئے، پی ٹی وی میں گھسے، پارلیمنٹ میں گھسنا چاہتے تھے کہ فوج كو بلایا اور وزیر اعظم ہاؤس كا گھیراؤ كیا گیا، ان كے دھرنے كی وجہ سے چینی صدر پاكستان میں نہیں آسكے، پوری دنیا میں پاكستان كی جگ ہنسائی ہوئی، اگر یہ اڈا پلاٹ جائیں گے تو وہاں یہ كس جگہ پڑاؤ كریں گے اور كس طرح اپنی حدود كا تعین كریں گے۔

درخواست گزار اے كے ڈوگر نے كہا كہ عمران خان اپنی تقاریر میں بازاری زبان استعمال كرتے ہیں اوران كی زبان پڑھے لكھوں والی نہیں، عمران خان اور پاكستان تحریك انصاف كی بے ضابطگیوں پرجسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین استعفی دے چكے ہیں۔

فاضل عدالت نے ریماكس دئیے كہ سپریم كورٹ نے پاكستان تحریك انصاف كی پٹیشن پر اعتراض ختم كردیا ہے، عدالت عظمیٰ كے فیصلے تك احتجاج روكنے كی تجویز پركیوں غور نہیں كیا جا رہا، سپریم كورٹ ملك كا سب سے اعلی اور بڑا فورم ہے، عدالت عظمی كے 3 ججز پر مشتمل فل بینچ پاناما لیكس سے متعلق كیس كی سماعت كرئے گا پھر احتجاج كیوں كیا جا رہا ہے، ریلی كے بعد بھی تو حتمی فیصلہ عدالت نے ہی كرنا ہے پھر احتجاجی ریلی كیوں نكالی جا رہی ہے، سڑكیں بند ہونے سے عام آدمی كو كیا مشكلات ہوں گی، عدالت پچھلے لانگ مارچ پر دیكھ چكی ہے۔عدالت نے تحریك انصاف كے رائیونڈ مارچ كو روكنے اورتحریك انصاف كے كاركنوں كو ممكنہ طور پر گرفتار كیے جانے كے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ كر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں