ظفر رامے کو امریکا میں بہترین گائیکی پر ایوارڈ سے نوازا گیا
پاکستانی فنکاروں کو امریکا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، شو کامیاب رہے، گلوکار
پاکستان کے معروف گلوکار ظفر رامے امریکا کے 45 دن کے کامیاب دورے کے بعد گزشتہ روز کراچی پہنچ گئے۔
''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا امریکا میں پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں جس شہر میں بھی ہمارے شوز ہوئے وہاں انھوں نے گلوکار احمد رشدی اور مہدی حسن کے گانوں کی فرمائش کرتے رہے، امریکا ماضی کے گیتوں کو سننے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جو بہت ذوق وشوق سے یہ گیت سنتے ہیں۔
امریکا میں پاکستان کے نامور اداکار وحید مراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ''اے ٹریبوٹ ٹو وحید مراد' بھی پیش کیا گیا، انھوں نے کہا انھیں امریکا کے دورے کے موقع ہر بہت سے اعزازات سے بھی نوازا گیا مجھے خوشی ہے کہ آج بھی پاکستانی موسیقی کو اس قدر سراہا جاتا ہے ہمیں اپنی روایتی موسیقی کی ترویج اور ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہیے اور ماضی کے گیتوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش بھی کرنی چاہیے۔