بنگلادیش کو دوسرے ون ڈے میں افغانستان کے ہاتھوں شکست

افغانستان نے 209 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔


ویب ڈیسک September 28, 2016
افغانستان نے 209 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فوٹو: بشکریہ کرک انفو

KARACHI: افغانستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 208 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان افغانستان نے ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کپتان اصغر استنکزئی نے 57 اور محمد نبی نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد 35، نوروز مینگل 10، حشمت اللہ شاہدی 14، نجیب اللہ زدران 22 اور راشد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 4، مصدق حصین 2، مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میزبان بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کی تو بلے باز بیٹنگ کرتا بھول گئے، کوئی بیٹسمین نصف سنچری بھی نہ بنا سکا اور مصدق حسین نے سب سے زیادہ 45 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ تمیم اقبال اور سومیا سرکار20،20، محمد اللہ 25، مشفق الرحیم 38، شکیب الحسن 17، صابر رحمان 4، مشرفی مرتضی 2، تیج الاسلام 10 اور روبیل حسین 10 رنز بنا سکے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3 جب کہ محمد نبی اور میرواعظ اشرف نے 2،2 اور نوین الحْ اور رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر محمد نبی کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اسکور کارڈ:

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں