آفریدی کو الوداعی انٹرنیشنل میچ کھلانے کا کوئی امکان نہیں ہے سیٹھی
ہم آل راؤنڈر کو اچھے انداز میں رخصت کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین نجم سیٹھی
MULTAN:
پی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ شاہد آفریدی کو الوداعی انٹرنیشنل میچ کھلانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ کسی کھلاڑی کو سلیکشن کمیٹی منتخب نہیں کر رہی مگر اسے آخری میچ کھلانے کیلیے واپس لے آیا جائے، انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت چیئرمین شہریارخان، سی او او سبحان احمد اور کوچ مکی آرتھر اس فیصلے سے مفتق ہیں، البتہ ہم آل راؤنڈر کو اچھے انداز میں رخصت کرنا چاہتے ہیں۔
معاملات طے کرنے کیلیے 26 ستمبر کی میٹنگ کے منتظر تھے تاہم آفریدی نے مصروفیات کی بنا پر اسے ملتوی کر دی،ہم اب بھی آفریدی کے منتظر ہیں، ان کے پاس جب بھی وقت ہو وہ ہمیں نئی تاریخ بتا دیں، ہم ان کے ساتھ بات چیت کر لیں گے،ان کیلیے کوئی میچ بھی رکھا جا سکتا ہے مگر اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔