اسلام آباد ائیرپورٹ پرناکافی دستاویزات کی وجہ سے 6 مسافرآف لوڈ

آف لوڈ کئے گئے مسافر سعودی عرب، مسقط، چلی اور جنوبی افریقا جارہے تھے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 29, 2016
گجرات کا محمد عثمان جو ورک ویزا پرمسقط جا رہا تھا اورپاسپورٹ نمبرغلط درج تھا: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مختلف پروازوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے 6 مسافروں کو ناکافی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پرناکافی دستاویزات پر6 مسافرجہازوں سے آف لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں میں گجرات کا محمد عثمان جو ورک ویزا پرمسقط جا رہا تھا اورپاسپورٹ نمبرغلط درج تھا جب کہ ہری پور کا فہد خان پروٹیکٹرکے بغیر ورک ویزا پر جنوبی افریقہ جا رہاتھا۔

دوسری جانب راولپنڈی سے تعلق رکھنے والا محمد حسام سفارتخانے کے لیٹر پر چلی جا رہاتھا اور اپر دیرکا بخت شیروان پروٹیکٹرکے بغیر سعودی عرب جا رہاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں