کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو 38 38 سال قید کی سزا
دہشت گردوں کو پولیس مقابلے، قتل، اقدام قتل اور دھماکا خیزمواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو 38، 38 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو پولیس مقابلے، قتل، اقدام قتل اور دھماکا خیزمواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 38، 38 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ سزا پانے والے دہشت گردوں میں حنیف، احمد شاہ، زاہد حسن اور اشرف شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: 4 دہشت گردوں کو 21،21 بار سزائے موت کا حکم
دہشت گردوں کو ڈیفنس پولیس نے 6 جنوری 2016 کو کراچی سے گرفتار کیا تھا جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بر آمد ہوا تھا۔