دہشت گردوں کی معاونت سندھ ہائیکورٹ کے ایک اور جج کا درخواست ضمانت سننے سے انکار

درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹنے کے باعث سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی


ویب ڈیسک September 29, 2016
عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارشد حسین نے دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین،انیس قائم خانی، رؤف صدیقی اور قادر پٹیل کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین اور قادر پٹیل سمیت پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تاہم 2 رکنی بینچ میں شامل جسٹس ارشد حسین نے ذاتی وجوہات پر سماعت سے انکار کردیا۔

بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ درخواست ضمانت کی سماعت پر اسپیشل بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ کے جج کا درخواست ضمانت سننے سے انکار

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبدالرسول میمن نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |