بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے اوروطن کے دفاع کے لیے تیارہیں وزیراعظم

ملکی سالمیت اورخود مختاری کو نقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑجواب دیں گے، وزیراعظم نوازشریف

ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم فوٹو: فائل

UNITED NATIONS:
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملکی سالمیت اورخود مختاری کو نقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول پربلاجوازبھارتی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، ہمیں اپنی افواج اور اس کی صلاحیتوں پر فخر ہے، ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے اوروطن کے دفاع کے لیے تیارہیں، قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہے، کسی بھی بیرونی طاقت میں ملک کی سلامتی کو چیلنج کرنے کی صلاحیت نہیں، ملکی سالمیت اورخود مختاری کونقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑجواب دیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کے 2 جوان شہید

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں سے کوئی منحرف نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کو حق خود ارادیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دیا، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں اس سے نہیں ہٹا سکتی۔

Load Next Story