لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب
اجلاس میں بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج کو طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔
کابینہ کے اجلاس میں سرحدوں کی حفاظت اور پاک فوج کی تیاریوں اور سارک کانفرنس ملتوی کیے جانے کے پیش نظر خارجہ امور کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں میں کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرنے سے کے لئے کی گئی سفارتی کوششوں پر اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، کنٹرول لائن کی صورتحال اور کشمیر میں بھارتی بربریت زیر غور آئے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنے کا عزم کیا جائے گا اور ساتھ ہی کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کمیٹی کے شرکا کو جنرل اسمبلی اجلاس اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے۔
ادھرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اندرونی بیرونی خطرات سے نمٹنے کا عزم کیا جائے گا اورقوم کے متحد ہونے کا پیغام دیا جائے گا۔