بھارت کا جنگی جنون ممبئی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

بھارت کی طرف سے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کے بعد ممبئی اسٹاک مارکیٹ ایک دم 572 پوئنٹس نیچے آگئی۔


ویب ڈیسک September 29, 2016
بھارت کی طرف سے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کے بعد ممبئی اسٹاک مارکیٹ ایک دم 572 پوئنٹس نیچے آگئی۔ فوٹو : فائل

لاہور: بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ خود بھارتی معیشت پر بھاری پڑگیا اور ممبئی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔

بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ خود بھارت کے اپنے گلے پڑگیا، بھارتی میڈیا اور حکومت جہاں چلا چلاکر پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا راگ الاپ رہا تھا لیکن اس جھوٹے دعوے نے خود بھارتی معیشت کو نقصان پہنچا دیا اور ممبئی اسٹاک ایکس چینج کریش کرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں صبح آغاز کے وقت مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم جیسے ہی بھارتی آرمی کی طرف سے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سامنے آیا اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور ایک دم سے 572 پوئنٹس نیچے آگئے ۔ ممبئی اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے کے بعد بھارتی سرمایاکاروں میں بے چینی کی صورتحال ہے اور سرمایاکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے سے ہی صورتحال کشیدہ ہے اس طرح کے حملے بڑھنے کی صورت میں انہیں شدید تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے ڈی جی ایم او نے ایل اوسی پر آزادکشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جسے پاکستان کی فوج کی جانب سے جھوٹ کا پلندا قراردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |