پاک فوج دنیا کی سخت جان اورجنگی صلاحیت رکھنے والی فوج ہے آرمی چیف

پیشہ ورانہ جنگی مہارت و اہلیت کے اعتبار سے پاک فوج دنیا بھر میں بہترین فوج مانی جاتی ہے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک September 29, 2016
پیشہ ورانہ جنگی مہارت و اہلیت کے اعتبار سے پاک فوج دنیا بھر میں بہترین فوج مانی جاتی ہے، جنرل راحیل شریف، فوٹو؛ فائل

KARACHI: آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دنیا کی سخت جان فوج ہے اور جسمانی تربیت ، پیشہ ورانہ جنگی مہارت و اہلیت کے اعتبار سے پاک فوج دنیا بھر میں بہترین فوج مانی جاتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فرنٹیئر فورس سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور وہاں پیسز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے دیکھے جب کہ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی سخت جان فوج ہے، افسر اور جوان ہر طرح کے خطرات کا بے خوفی سے مقابلہ کرتے ہیں جب کہ جسمانی تربیت ، پیشہ ورانہ جنگی مہارت و اہلیت کے اعتبار سے پاک فوج دنیا بھر میں بہترین فوج مانی جاتی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمیٹی ارکان کو خوش آمدید کہا اور ان سے قومی سلامتی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی کو درپیش خطرات کے تناظر میں سرحدی صورتحال، خطرات اور فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بتایا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا پوری قوم بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں