واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب بھارت کا کوئی شہری تقریب دیکھنے نہ آیا
پاکستانی بنچوں پر عوام کی جانب سے خوب جوش و خروش دیکھا گیا اور شہری اپنے سرحدی محافظوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے.
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ بھارت کی جانب سے کوئی پریڈ دیکھنے نہ آیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے چھوٹے دعووں کے بعد واہگہ بارڈر پر بھی آج بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا۔ تقریب کے دوران پاکستانی بنچوں پر عوام کی جانب سے خوب جوش و خروش دیکھا گیا اور شہری اپنے سرحدی محافظوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے لیکن دوسری جانب بھارتی بنچ خالی رہیں اور کوئی بھی پریڈ دیکھنے نہ آیا۔
پاکستانی جانثاروں نے آج پریڈ میں شہریوں کا خوب لہو گرمایا جس کے جواب میں شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے جب کہ تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے بھی پریڈ میں شرکت کی اور جوانوں کے حوصلے کو خوب داد دی۔