رائیونڈ مارچ میں نوازشریف کو بتاؤں گا کہ مودی کو جواب کیسے دیا جاتاہے عمران خان

خارجہ پالیسی پر ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک September 29, 2016
خارجہ پالیسی پر ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی. فوٹو؛ فائل

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر ردعمل میں کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ میں وزیراعظم نواز شریف کے بعد دوسرا پیغام نریندر مودی کو دوں گا جو بدقسمتی سے آج تک ہمارے وزیراعظم نہ دے سکے۔



لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پوری قوم پاك افواج كے ساتھ ہے، شہیدوں كو خراج تحسین پیش كرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج رائے ونڈ كے جلسہ میں 2 وزیر اعظم كے بارے میں بات كروں گا، ایك جواب نواز شریف كو دوں گا اور دوسرا نریندر مودی كو وہ جواب دوں گا جو نواز شریف آج تك نہیں دے سكے، عوام جلسے میں بھرپور شركت كریں اور قومی یكجہتی كا مظاہرہ كریں، ہمیں اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنا ہے۔



عمران خان نے کہا کہ جب ہم اس حكومت كی كرپشن كے خلا ف بات كرتے ہیں تو ہمیں دہشت گردی كی دھمكیاں مل جاتی ہیں، حكومت ڈری ہوئی ہے اورنہیں چاہتی كہ عوام جلسے میں جمع ہوں، جب بھی كرپشن كے خلاف آوازبلند كی تو حكومت دہشت گردی كے خطرات ظاہر كرتی ہے، جب ملك میں دھاندلی كے خلاف اكٹھے ہوتے ہیں تو الرٹ آ جاتا ہے، جب بھی كرپشن كی بات كرتے ہیں دہشتگ ردی كا لیٹر دے دیا جاتا ہے، كرپٹ مافیا ملك كوتباہ كررہا ہے، كوئی تھریٹ ہمیں نہیں روك سكتی۔



چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارت كی جانب سے كشمیریوں پر ظلم كیا جارہا ہے، پوری قوم مقبوضہ كشمیر كی عوام كے ساتھ ہے، بارڈر پر بھارتی جارحیت كی جتنی بھی مذمت كی جائے كم ہے، پوری قوم پاك فوج كے شانہ بشانہ كھڑی ہے، شہید فوجی جوانوں كے اہلخانہ كے غم میں پوری قوم برابر كی شریک ہے۔



دوسری جانب عمران خان نے جہانگیر ترین، علیم خان،چوہدری سرور و دیگر رہنماوں كے ہمراہ گارڈن ٹاؤن پارٹی آفس سے ریلی كی قیادت كی اور اڈا پلاٹ جلسہ گاہ پہنچے، ریلی میں كاركنوں كی بڑی تعداد نے شركت كی، عمران خان نے جلسہ گاہ كا دورہ كیا اور انتظامات كا جائزہ لیا۔



چیئرمین تحریک انصاف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رائیونڈ مارچ میں شرکت کریں کیوں کہ رائیونڈ مارچ سے دنیا کو یکجہتی کا پیغام جائے گا اور مارچ میں وزیراعظم نواز شریف کو بتاؤں گا کہ بھارتی جارحیت پر نریندر مودی کو کس طرح جواب دیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں