بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نے سرجیکل اسٹرائیک کے حکومتی دعوؤں کا پول کھودیا

بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی شواہد نہیں، کمیونسٹ پارٹی رہنما سیتا رام


ویب ڈیسک September 29, 2016
بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی شواہد نہیں، کمیونسٹ پارٹی رہنما سیتا رام، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقےمیں سرجیکل اسٹرائیک کےجھوٹے دعوے کا پول آہستہ آہستہ کھلنے لگا ہے اور بھارتی سیاست دانوں نے اپنی ہی فوج کے اس جادوئی حملے پرسوالات اٹھادیئے۔

بھارت کے ڈی جی ایم او جنرل رنبیرسنگھ نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرئیک اوراس کے نتیجے میں پاکستان کے بھاری نقصان کی بڑھک ماری توبھارتی سیاست دانوں کوبھی دال میں کچھ کالا نظرآیا اور اپنے ہی فوجی افسر کے اس جاودئی حملے پر انگلی اٹھا دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ

نام نہاد حملے کے بعد مودی سرکار کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی توکمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما سیتا رام نے سرجیکل اسٹرائیک کے بے بنیاد ٹریلر اور ڈرامے دونوں کا پردہ چاک کرڈالا۔ سیتارام کانفرنس سے باہرآئے تو بھارتی میڈیا نے ان سے اندرونی کہانی پوچھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کو صرف بھارتی ڈی جی ایم اوکی بریفنگ سنائی اور دکھائی گئی لیکن کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ سیتارام کے مطابق کانفرنس میں ہمیں دی گئی بریفنگ وہی میڈیا بریفنگ تھی جوساری دنیا نے ٹی وی پردیکھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں