بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی

دونوں ملکوں کے درمیان حالات معمول پر ہونے تک پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی لگائی جائے، انڈین موشن پکچرز

دونوں ملکوں کے درمیان حالات معمول پر ہونے تک پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی لگائی جائے، انڈین موشن پکچرز، فوٹو؛ فائل

انتہا پسند ہندوؤں کے بعد انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں ہندو انتہاپسند تنظیم کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پاکستانی فنکاروں کی حمایت اور مخالفت میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی تھیں جب کہ سلمان خان کی جانب سے بھی پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی پر امن نمائش پر زور دیا گیا تھا لیکن اب فلم نگری کے پروڈیوسرز ہی پاکستانی فنکاروں کے خلاف ہوگئے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی اداکاروں اورٹیکنیشنز پر پابندی کی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظو کرلیا گیا جس کے بعد پاکستانی اداکاروں کے لیے بالی ووڈ میں گھیرا اور تنگ کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہےکہ دونوں ملکوں کے درمیان حالات معمول پر ہونے تک پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی لگائی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹراڑی پر حملے میں 17 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد بھارتی انتہا پسند جماعت نے پاکستانی فنکاروں کوبھارت چھوڑنے کی دھمکی دے تھی۔

Load Next Story