پاک فوج نے لائن آف کنٹرول سے بھارتی فوجی پکڑ لیا
گرفتار کئے گئے فوجی کا تعلق 37 راشٹریا رائفل سے ہے جسے سرحد پار کرنے پر پاکستانی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج نے دشمن ملک کی فوج کے ایک اہلکار کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے رائٹر کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے چمب سیکٹر سے ایک بھارتی فوجی کو حراست میں لے لیا۔گرفتار کئے گئے فوجی کا تعلق 37 راشٹریا رائفل سے ہے جسے سرحد پار کرنے پر پاکستانی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ سرحد پار ایک فوجی کو حراست میں لیا گیا ہے جس کا نام بابو لال ہے جو غلطی سے پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جب کہ بابو لال کے سرحد پار کرنے سے متعلق پاکستان کے ڈی جی ایم او کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات گئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کی جسے بھارتی میڈیا میں سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں پاک آرمی کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں تاہم بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔