فلموں میں مختلف کردار ہوں گے آئٹم سانگ بھی کروں گیسنی لیون
جس طرح کے سین کی جو ڈیمانڈ ہو اسکے مطابق کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ3 نئی فلموںمیں مختلف کردار نبھارہی ہوں اور ہر فلم میں مختلف نظر آئوں گی ،وقت ملا تو آئٹم سانگ بھی کروں گی،ادھر ہدایتکار انیل شرماکا کہنا ہے کہ سنی لیون نے فلم ''سنگھ صاب دی گریٹ'' کے لیے آئٹم سانگ کرنے سے انکار نہیں کیا۔
انھوں نے کہا کہ اس کام کے لیے سنی لیون ہی بہترین انتخاب تھا اور انھیں ہی یہ کام دیا گیا ہے ۔ رقم بڑھانے کا بھی کوئی ایشونہیں انھوں نے کہا کہ سنی جتنی رقم مانگیں گی انھیں اداکی جائے گی ۔قبل ازیں اداکارہ سنی لیون نے کہا کہ نئی فلموں کی شیڈول شوٹنگ کے لیے تیاری کرلی ہے اور اپنے کردار کو سلیقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی ۔انھوں نے کہا ہے کہ فلم کی کہانی جو کہتی ہے وہی کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ جس طرح کے سین کی جو ڈیمانڈ ہو اسکے مطابق کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔فلم میں کہانی ہی اصل چیز ہوتی ہے اور اگر کہانی اور کردار میں اختلاف نظر آئے تو پھر بات نہیں بنتی ۔انھوں نے کہا کہ میری کمرشلز پر تنقید بلا جواز ہے اور جو پیغام ہے اس کو ناظرین تک پہنچانا بھی ضروری ہے ۔ہدایتکار کی جانب سے جو راستے اخیتار کیے جاتے ہیں وہی قابل اعتماد ہوتے ہیں ۔
31سالہ اداکارہ نے کہا کہ نئی فلم میں کام کرنے سے پہلے اسکی کہانی کا بھی جائزہ لیتی ہوں ۔میرے لیے وہی کردار مناسب ہوگا جو میری سمجھ میں بھی آجائے ،جس چیز کومیں خود سمجھ جائوں گی اسے دوسروں کو سمجھانے میں آسانی ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ اداکار عامر خان کی مداح ہوں ان کی پرفارمنس بہت پسند ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ محبت کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہوں کسی سے بے وفائی نہیں کی ،پھول پسند ہیں اور پہلی محبت پھولوں کے تبادلے پر ہی ہوئی تھی ۔انھوں نے بتایا کہ 2010میں ان کے والد کینسر کی بیماری کے سبب انتقال کرگئے۔اسکے بعد انھوں نے کینسر کے مریضوں کی بہبود کے لیے فنڈریزنگ مہم میں بھی حصہ لیا۔امریکی شہریت کی حامل سنی لیون 13مئی 1981کو کینیڈا میں پیدا ہوئیں ۔
واضح رہے کہ سنی لیون انیل شرماکی نئی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا معاملہ تنازع کا شکار رہا۔ ان کی والدہ کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تھا جو 2008میں انتقال کرگئیں ۔بچپن میں سنی لیون کو کھیل کا بھی بڑا شوق رہا اور گلی محلے میں لڑکوں کے ساتھ ہاکی کھیلنے کا شوق پورا کرتی رہیں۔2011کے دوران اداکارہ نے بھارتی ٹی وی شو ''بگ باس ''میں کام کیا ۔بگ باس شو کے دوران ہی اداکارہ کو مہیش بھٹ نے فلم ''جسم ٹو''کے لیے آفر دی جس پر انھوں نے اس میں لیڈنگ لیڈی رول کیا ۔