ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کا اتفاق رائے پر زور
ایم کیو ایم کے وفد کی جماعت اسلامی کے امیر منور حسن سے لاہور میں ملاقات
ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور ملک کی موجؤدہ خراب صورتحال میں ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے قومی یکجہتی قائم کریں.
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات رہنمائوں نے ایم کیو ایم کے وفد کی جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن ار دیگر جماعتوں کے رہنمائوں سے لاہور میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔بعدازاں منور حسن اور فاروق ستار نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے معاملات پر گول میز کانفرنس انتہائی ضروری ہے تاکہ اتفاق رائے سے معاملات طے کیے جاسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میٹنگ سیاسی جماعتوں میں دوریاں متانے کا بھی واحد ذریعہ ہے۔
سید منور حسن نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشمن کا وقت گزر چکا ہے اور اب حکومت پر مقررہ وقت پر الیکشن کیلیے زور دینا چاہیے۔
دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام اس وقت سیاسی جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اور عبوری حکومت کے قیام تک انھیں اتفاق رائے سے معاملات طے کرنے چاہئیں تاکہ الیکشن ہو سکیں۔