پریانکا چوپڑا کو ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا

پریانکا چوپڑا کی آواز میں ریکارڈ گیت کی آڈیو اور وڈیو مختلف کیٹگری کے بیسٹ سانگ ایوارڈ کے طور پر نامزدگی کی گئی ہے۔


Net News December 11, 2012
پریانکا کے مد مقابل گلوکارہ ریحانہ ،لیڈی گاگا اورمیڈونا کی نامزدگی ہوئی ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا کو لیے گیت ''ان مائی سٹی''پر ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔

بالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ کے پہلے سانگ کو ورلڈ میوزک ایوارڈ کی تین کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ۔ورلڈ میوزک ایوارڈز 2013کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں سال نو کے آغازپر ہوگی۔

4

جنوری کے مہینے پریانکا چوپڑا کی آواز میں ریکارڈ اس گیت کی آڈیو اور وڈیو کے لیے مختلف کیٹگری کے بیسٹ سانگ ایوارڈ کے طور پر نامزدگی کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ جنوری میں اس ایوارڈز شو کے دوران پریانکا چوپڑا کے مد مقابل معروف گلوکارہ ریحانہ ،لیڈی گاگا اورمیڈونا کی نامزدگی ہوئی ہے۔پریانکا چوپڑا اور عالمی سطح کی اب ان معروف گلوکارائوں میں سے کس کے سر تاج سجے گا اس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں