چیئرمین کی واپسی اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع

آئندہ ماہ جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے


Saleem Khaliq September 30, 2016
لندن میں شہریارخان کی ہارٹ سرجری پر پی سی بی کے 50 ہزار پاؤنڈز خرچ ہو گئے۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی شہریارخان علالت کی وجہ سے آئندہ ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ان کی وطن واپسی اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، لندن میں چیئرمین کی ہارٹ سرجری پر پی سی بی کے 50 ہزار پاؤنڈز خرچ ہوئے، اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز نے بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے گذشتہ عرصے لندن میں دل کا آپریشن کرایا، وہ اہلیہ کے ہمراہ گذشتہ کچھ عرصے سے برطانیہ میں ہی مقیم ہیں، ان کی عدم موجودگی میں بورڈ کے معاملات سی او او سبحان احمد چلا رہے تھے، مگر اب ایگزیکٹیو کمیٹی چیف نجم سیٹھی بھی یورپ اور دبئی کے ٹورز کے بعد لاہور آ چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شہریارخان کی وطن واپسی اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، اس کے بعد بھی یہ یقینی نہیں کہ وہ فوراً دفتر جانا شروع کر دیں گے، 10اکتوبر کو جنوبی افریقہ میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں شہریارخان شرکت نہیں کر سکیں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ شہریارخان کی ہارٹ سرجری پر پی سی بی نے اسپتال کا تقریباً50 ہزار پاؤنڈ بل اداکیا، یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 68 لاکھ75 ہزاربنتی ہے، قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز نے بھی گذشتہ دنوں پی سی بی سے اس کی تفصیلات طلب کرلی تھیں مگر دونوں میٹنگز ملتوی ہو گئیں۔

82 سالہ چیئرمین کی صحت اب اجازت نہیں دے رہی مگر قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال پی سی بی کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، ان کی خواہش ہے کہ جلد دوبارہ سے فرائض انجام دینا شروع کر دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |