اورنج ٹرین منصوبے کیلیے درآمدات کو بھی ٹیکس استثنیٰ کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی سمری جائزے کے بعدای سی سی کو منظوری کے لیے بھجوا دی گئی


Irshad Ansari September 30, 2016
سی پیک کے مواصلاتی پروجیکٹس کیلیے امپورٹڈ مشینری کوبھی چھوٹ زیرغورہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت اورنج ٹرین اور سی پیک کے تحت موٹروے ودیگر منصوبوں کیلیے درآمدات کو ڈیوٹی اور ٹیکس استثنیٰ کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کیلیے چینی کمپنی کی درآمد کی جانیوالی مشینری و آلات ودیگر سامان کو ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ دینے کی سمری بھجوائی ہے جس کا جائزہ لے کر سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جاچکی ہے، دیگر سمریاں بھی بھجوائی گئی ہیں۔

ان سمریوں میں اورنج ٹرین کے علاوہ سی پیک کے مواصلاتی منصوبے بھی شامل ہیں اور ان کیلیے چینی کمپنیوں کو بغیر ڈیوٹی و ٹیکس مشینری وآلات سمیت دیگر سامان درآمد کرنے کی اجازت دینے پر غور ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کی منظوری کے بعدایف بی آر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں